عدالتی فیصلے پبلک ہو جائیں تو تنقید پر توہین عدالت بنتی ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے اہم ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے متعلق حکومتی رُولز پر سوالات اٹھا دیئے

عدالت نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا رولز پر پاکستان بار کے اعتراضات کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کر دی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی پر اظہار برہمی کیا،عدالت نے پی ٹی اے وکیل کو آزادی اظہار دبانے والے بھارت کی مثال دینے سے روک دیا

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں انڈیا کا ذکر نہ کریں ،ہم بڑے کلیئر ہیں کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو، اگر بھارت غلط کر رہا ہے تو ہم بھی غلط کرنا شروع کردیں، ایسے رُولز بنانے کی تجویز کس نے دی اور کس اتھارٹی نے انہیں منظور کیا؟ اگر سوشل میڈیا رُولز سے تنقید کی حوصلہ شکنی ہو گی تو یہ احتساب کی حوصلہ شکنی ہو گی تنقید کی حوصلہ افزائی کریں نہ کہ حوصلہ شکنی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ حکومت یا کوئی بھی قانون اور تنقید سے بالاتر نہیں، پی ٹی اے تنقید کی حوصلہ افزائی کرے کیونکہ یہ اظہار رائے کا اہم ترین جزو ہے ، کیوں کوئی تنقید سے خوفزدہ ہو ہر ایک کو تنقید کا سامنا کرنا چائیے ،یہاں تک عدالتی فیصلوں پر بھی تنقید ہو سکتی ہے صرف فیئر ٹرائل متاثر نہیں ہونا چاہیے

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزارت داخلہ کو بھارتی سائبر حملوں پر سفارشات کب دی تھی، رحمان ملک نے بتا دیا

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

وکیل پاکستان بار کونسل نے کہا کہ رولز کی کچھ شقوں سے تاثر ملتا ہے کہ وہ آئین سے متصادم ہیں،عدالت نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ پاکستان بارکونسل کا کام ہے وہ وکلا کی نمائندہ باڈی ہے،آئندہ سماعت پر مطمئن کریں کہ رولز آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم نہیں،یہ عدالت کیوں احتساب سے ڈرے،کوئی قانون اور تنقید سے بالاتر نہیں ہے، جب آپ سقم چھوڑیں گے تو مسائل بھی ہوں گے پاکستان بار کے اعتراضات مناسب ہیں،

عدالت نے کہا کہ یہ رولز بھی مائنڈ سیٹ کی نشاندہی کر رہے ہیں،جب عدالتی فیصلے پبلک ہو جائیں تو تنقید پر توہین عدالت بھی نہیں بنتی، چیف جسٹس نے پی ٹی اے کے وکیل کو کہا کہ یاد رکھیں یہاں ایک آئین اور جمہوریت ہے،جمہوریت کے لیے تنقید ضروری ہے اکیسویں صدی میں تنقید بند کریں گے تو نقصان ہو گا.

عدالت نے پی ٹی اے سے دوبارہ جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی

عدالتی فیصلے پبلک ہو جائیں تو تنقید پر توہین عدالت بنتی ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے اہم ریمارکس

Shares: