عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے اندرونی، بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا. آرمی چیف

عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا
0
46
Army Chief

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصراوربیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، کمانڈر کوئٹہ کور نے استقبال کیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں فوجیوں کے لیے مختلف فلاحی سکیموں کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے روایتی، ذیلی روایتی اور ففتھ جنریشن وارفیئر کے لیے آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔ تاہم اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ جو لوگ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ کو کمزور کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں وہ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمیشہ بہادر اور قابل فخر لوگو ںکی مقروض ہیں جنہوں نے ملک کے طول و عرض میں مسلح افواج سے اپنی منفرد محبت کے حالیہ مظہر کے ذریعے دشمن اور ان کے ساتھیوں کے مذموم عزائم کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ علاوہ ازیں جنرل عاصم منیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اندرونی عناصر اور بیرونی قوتوں کے درمیان گٹھ جوڑ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ پاک فوج جو کہ دنیا کی سب سے مضبوط افواج میں سے ایک ہے، اللہ کی رحمتوں اور اہل پاکستان کی بے مثال حمایت سے الحمدللہ اسے نہ تو کوئی روک سکتا ہے اور نہ ہی مجبور کر سکتا ہے۔

Leave a reply