ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

0
66

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیر اقتصادی امور ڈویژن اسد عمر سے ملاقات کی اور پاکستان کو 60 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کا اعلان کیا-

اے ڈی بی کی جانب سے دی گئی یہ رقم احساس پروگرام کیلئے فراہم کی جائے گی ،وزیر اقتصادی امور نے اے ڈی بی کی معاونت کو سراہا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہےانٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں تمام حدیں ٹوٹ گئیں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 49 پیسے مزید اضافے کے ساتھ ڈالر173.47 روپے سے 173 روپے 96 پیسے ہو گئی ،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو نقصان اور کچھ کو فائدہ ہو رہا ہے۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جن لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ان کو ہمیں نہیں بھولنا چاہیے بیرون ملک پاکستانی جب اپنے گھروالوں کو پیسے بھیجتے ہیں تو ڈالر کی قیمت اوپر جانے سے ان کے پیسے بڑھ جاتے ہیں۔

گورنرا سٹیٹ بینک نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیاکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے کوئی ایسامعاہدہ نہیں کریں گے جس سے ملکی معیشت کونقصان ہو۔

Leave a reply