ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص حسن نے عدالتی پٹیشن پر اپنے کمنٹس پر معافی مانگ لی
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن وقاص حسن کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پرسب کےسامنے معافی مانگتا ہوں، لاہور ہائی کورٹ میں فائل ایک پٹیشن پر کمنٹس دیے جس پراعتراض کیا گیا لہذا میں اپنے کمنٹس پرمیں سب کے سامنے کھلے عام معافی مانگتا ہوں۔
خیال رہے کہ ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص حسن نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ حکومت کا ملازم ہوں، اُن کےمؤقف کی تائید ہی کرسکتا ہوں، پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے گئے جب پتھراؤ ہوا تو کارروائی کی، پتھراؤ کے بعد گیٹ توڑنے کیلئے بکتر بند پولیس نےاستعمال کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن نے مزید یہ بھی کہا کہ مونس الہیٰ کے فرنٹ مین کے فرار پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے، چوہدری پرویز الہٰی کے گھر کی گھنٹی بجاکر ان کو مقدمے کے بارے میں بتایا۔ خیال رہے کہ پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن نے کمنٹس دیے تھے کہ توہین عدالت کی کارروائی سے نمٹ لوں گا، ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا تھا عدالتوں کو دیکھ لیں گے پہلے جوحکم ملا ہے اسے پوراکرنا ہے۔