حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

0
26

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کیخلاف دہشت گردی کامقدمہ درج کرلیا گیا ، حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کوآج انسداددہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، حلیم عادل شیخ کیخلاف میمن گوٹھ تھانےمیں دہشت گردی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کیاگیا ، جس میں کارسرکارمیں مداخلت،ہنگامہ آرائی،ہوائی فائرنگ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہے پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ کوآج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے بعد ان کے ساتھیوں کیخلاف بھی3مقدمات درج کئے گئے، مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں سندھ آرمز ایکٹ کی دفعہ 23اے کے تحت درج کیے گئے۔گرفتار ملزمان میں محمود،غلام مصطفی اور رمضان شامل ہیں ، ملزمان کے نام دہشت گردی کےتحت درج ایف آئی آر میں بھی شامل ہیں ، حلیم عادل شیخ کیساتھ گرفتارہونیوالےساتھیوں سے3ہتھیار ملےتھے، ایف آئی آرکےمطابق گرفتارپرائیوٹ سیکیورٹی اہلکارلائسنس پیش نہ کرسکے پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ایک مقدمےمیں نامزد کیاگیا ہے جبکہ دیگر مقدمات حلیم عادل شیخ کےسیکیورٹی گارڈز کےخلاف درج کیے گئے ہیں مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اپنے ساتھی سمیرشیخ اور3 سے4مسلح افراد کےساتھ گھوم رہےتھے، ان کےساتھ پولنگ اسٹیشن آنے والوں کےپاس لاٹھیاں بھی تھیں متن میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےساتھ موجود مسلح افراد نےدہشت پھیلانے کےلیےفائرنگ کی، ہوائی فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیلا،اوربھگڈر مچ گئی، مسلح افراد نےڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کوتشدد کانشانہ بنایااور وردیاں پھاڑ دیں مقدمے میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی ہدایت پرپولیس موبائل پرفائرنگ کی گئی،شیشےبھی توڑ دیےگئے، چاروں مقدمات تھانہ میمن گوٹھ کےایس ایچ او خالد عباسی کی مدعیت میں درج کیے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے حلیم عادل شیخ پردہشتگردی کےمقدمےکی مَذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت انتقامی کارروائی میں اندھی ہوچکی ہے،جیلوں،مقدمات سےڈرنےوالےنہیں پی ٹی آئی ڈٹ کرمقابلہ کرے گی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کی ہر بدمعاشی کا مقابلہ کریں گے، سندھ حکومت گزشتہ روزسےآئین ،اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہی ہے، سندھ پولیس نے حلیم عادل پر فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ نہیں کیا، پی ٹی آئی کےپاس تمام آپشن موجودہیں ،قیادت کے فیصلے کے منتظر ہیں، سندھ حکومت نے شروعات کی ہے اختتام ہم کریں گے خیال رہے گذشتہ روز پولیس نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی پر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا۔

Leave a reply