ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کا اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

0
52

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیاگیا جہاں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد، کمانڈنٹ ایس ایس یو اور دیگر سینئرافسران نے انکا استقبال کیا اور ایس ایس یو کے دستے نے سلامی پیش کی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کانفرنس ہال ایس ایس یو میں اجلاس کی صدارت کی جہاں انہیں ڈی آئی جی مقصود احمد نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی، ایس ایس پی کورٹ پولیس چوہدری اسد، ایس پی سیکیورٹی- II امجد حیات، ایس پی ایف ایس سی عبد القیوم پتافی، ایس پی مددگار 15 عبداللہ میمن، ایس پی ایس ایس یو ارم اعوان، ایس پی چوکنڈی ڈاکٹر نجیب اور ایس پی سیکیورٹی – I اصغر عثمان نے اجلاس میں شرکت کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کے پیشہ وارانہ معیار، انتظامی اور انسداد دہشت گردی آپریشنزکے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور بین الاقوامی معیار کے مطابق پیشہ ورانہ مہارت میں مزید اضافے کی کوششوں کی تعریف کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروسز ڈویژن کی سربراہی میں قائم کئے گئے اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ کا افتتاح کیا اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بتایا کہ جدید سازو سمان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔بعد ازاں، عمران یعقوب منہاس نی(S.W.A.T) ٹیم کے کمانڈوز کی طرف سے پیش کر دہ فرضی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا اور ڈی آئی جی سیکیورٹی اور کمانڈنٹ ایس ایس یو نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کویادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

Leave a reply