بالی وڈ اداکار چنکی پانڈے کی ببٹی اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کے افئیر کی خبریں پچھلے کچھ مہینوں سے سرگرم ہیں. اور یہ دونوں ایک ساتھ کئی جگہوں پر دیکھے بھی جا رہے ہیں. تاہم ابھی تک ان دونوں نے ان خبروں کے حوالے سے نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے. حال ہی میں دونوں چھٹیاں منانے کے لئے پرتگال بھی گئے وہاں سے انہوں نے کچھ تصاویر جاری کیں ان تصاویر کے بعد یہ دونوں ایک بار پھر خبروں میں آگئے ہیں. ایک وڈیو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں سکوٹر سواری کررہے ہیں اور دونوں اس سواری سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں.اس وڈیو میں آدتیہ نیلے رنگ کی قمیض اور سیاہ شارٹس میں ملبوس ہیں جبکہ اننیا کو سفید اسکرٹ کے ساتھ گلابی رنگ کا ٹاپ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان دونوں فنکاروں کے ایک مداح نے اس وڈیو کے کمنٹس میں لکھا کہ ”اننیا اور ادی ایک ساتھ بہت اچھے اور خوش نظر آتے ہیں۔” ان کے لیے دنیا کی تمام خوشیوں کی خواہش کرتا ہوں۔یاد رہے کہ اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کی ڈیٹنگ کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب انہوں نے گزشتہ سال کریتی سینن کی دیوالی پارٹی میں ایک ساتھ شرکت کی۔ اس کے بعد سے اداکاروں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ تاہم، ان کے افواہوں کے تعلقات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب انہیں اسپین اور پرتگال میں چھٹیوں پر ایک ساتھ معیاری وقت گزارتے دیکھا گیا۔








