عدنان جعفرکا امریکی ٹی وی سیریز ہوم لینڈ کے ساتھ ہالی وڈ میں ڈیبیو
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان جعفر نے معروف امریکی ٹی وی سیریز ہوم لینڈ کے ساتھ ہا لی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرلیا
باغی ٹی وی : پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان جعفر نے معروف امریکی ٹی وی سیریز ہوم لینڈ میں پاکستانی آفیسر کا کردار ادا کر یں گے اداکار اس سیریز کے آٹھویں سیزن کی ایک قسط میں جلوہ گر ہوئے وہ ان فل فلائٹ نامی قسط میں عزیز نامی پاکستانی جنرل کے روپ میں جلوہ گر ہوئے اور پاکستانی شائقین کو اس وقت خوشگوارحیرت میں مبتلا کردیا کہ جب انہوں نے اپنی پسندیدہ ٹی وی سیریز میں پاکستانی آفیسر کا کردار عدنان جعفر کو نبھاتے دیکھا
امریکی ٹی وی سیریز ہوم لینڈ میں عدنان جعفر کا کردار اگرچہ ایک مختصر سا کردار ہے لیکن پاکستانی شائقین کے لیے پاکستانی اداکار کو امریکی سیریز میں دیکھنا خوشی کا باعث ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار عدنان جعفر نے اپنے اس ہالی وڈ ڈیبیو کو اب تک خفیہ رکھا تھا اس قبل بھی اداکار جیو فلمز اور ہمدان فلمز کے اشتراک سے بننے والی ٹیلی فلم لعل میں بھی ایک ملٹری آفسیر کا کردار ادا کرچکے ہیں
واضح رہے کہ 46 سالہ اداکارعدنان جعفر شوبز میں آنے سے قبل صحافی تھے انہوں نے 2015 کی فلم جلیبی کے ساتھ شوبز میں قدم رکھا اس کے بعد انہوں نے منٹو، مور اورپرواز ہے جنون، پروجیکٹ غازی، پنکی میم صاحب جیسی فلموں اور ڈراموں میں انہوں نے جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے وہ میرا سائیں 2 اور رسوائی جیسے ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں