ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر کی زیر صدارت مارکیٹ میں ادویات کی قلت کے باعث عوامل کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید، ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عاصم الطاف، چیف ڈرگز کنٹرولر اظہر سلیمہ اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ شفیق خان نے شرکت کی.

صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مارکیٹوں میں موجود ادویات کے سٹاک کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈی جی ڈرگز کنٹرول کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی.

پاکستان جیسے زرعی ملک میں گزشتہ حکومت میں غذائی بحران آئے۔ وزیر اعظم

صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے بتایا کہ محکمہ صحت کے پاس جان بچانے والی ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے۔ محکمہ صحت کے پاس اس وقت 38 کروڑ 30 لاکھ سے زائد پیراسٹامول کی گولیاں موجود ہیں۔ مارکیٹوں میں 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد پیراسٹامول کی گولیاں موجود ہیں۔

 

کورونا وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے

 

خواجہ عمران نزیرنے کہا کہ مارکیٹوں میں ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادویات کی قلت پیدا کرنے والے عوامل اور عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مارکیٹوں میں ادویات کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

 

 

 

خواجہ عمران نزیرنے تمام ڈرگز انسپکٹرز کو ادویات کی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کیسز مکمل کر کے کارروائی کے لئے پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کو جلد بھجوا نے کی ہدایت کر دی.

Comments are closed.