دفتر خارجہ میں عائشہ فاروقی ترجمان دفتر خارجہ مقرر،نوٹیفکیشن جاری

0
37

اسلام آباد: عائشہ فاروقی کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کردیا گیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ہیوسٹن میں پاکستان کی سابق قونصل جنرل عائشہ فاروقی کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کردیاگیا، انہوں نے بطور ترجمان دفتر خارجہ عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

 

مشرف غداری کیس،عدالتی فیصلے نے ملکی معیشت تباہ کردی، اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

وزارت خارجہ ذرائع کےمطابق عائشہ فاروقی امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستان کی قونصل جنرل رہ چکی ہیں اور انہیں ڈاکٹر فیصل کی جگہ ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا ہے۔

 

بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے،بھرپورمذمت کردی

ذرائع کےمطابق اس حوالےسے معلوم ہوا ہےکہ عائشہ فاروقی بطور سفارتکار فرانس، مصر، برطانیہ، ترکی اور امریکا میں خدمات انجام دے چکی ہیں اس کے علاوہ وہ وزارت خارجہ میں بھی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کےاعزاز میں الوادعی عشائیہ، جاتے جاتے اداروں میں دراڑیں

Leave a reply