افغان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو تبدیل

0
47

کابل:افغان کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو تبدیل ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے ایک نئے ڈھانچے کی تشکیل کردی ہے ، اس نئے فیصلے کا مقصد افغانستان کوکرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کے زینے تک پہنچانا ہے

کابل سے ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے بہترکرکٹ کےلیے فیصلہ کرتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) حامد شنواری کو عہدے سے ہٹا دیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حامد شنواری کی جگہ نصیب خان کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ نصیب خان نے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے اور وہ کرکٹ کی مکمل سمجھ بوجھ رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ 2001 میں اقتدار سے نکالے جانے سے قبل طالبان نے اپنے دور حکومت میں متعدد کھیلوں سمیت تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی تھی تاہم اس بار طالبان نے کہا ہے کہ خواتین کو کام کرنے اور کھیل کی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اولین ٹیسٹ میچ گذشتہ برس 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم کووڈ 19 کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گی جو متحدہ عرب امارات میں 17 اکتوبر سے 15 نومبر 2021 تک شیڈول ہے۔

Leave a reply