دہشتگردی کے خاتمے کیلیے افغان حکومت سنجیدہ تعاون کرے گی،ترجمان دفتر خارجہ

forigon office

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ کابل بین الاقومی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے گا اور افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گا

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاورمیں ہونیوالے خود کش دھماکے سے متعلق قائم مقام افغان وزیر خارجہ کے بیان کو بغور دیکھا ہے خطے میں امن کا خواہشمند پاکستان الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتا دہشتگردی دونوں ملکوں کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے امید کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سنجیدہ اور پرخلوص تعاون کرے گی پاکستان نے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے اس مقصد کے لیے افغان حکومت کی مدد بھی درکار ہے

واضح رہے کہ پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے سے سو اموت ہوئی ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس لائن میں ہونیوالے حملے پر بہت سارے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،کہ ایک ایسا علاقہ جہاں سرکاری دفاتر ہیں اور ریڈ زون ہے وہاں تک حملہ آور کیسے پہنچا؟ پولیس حکام نے سیکورٹی کی کوتاہی تسلیم کی ہے اور کہا ہے کہ اسکی تحقیقات ہوں گی کہ حملہ آور کیسے پہنچا، یہ سیکورٹی کی ناکامی ہی ہے کہ حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا

ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

Comments are closed.