افغان لویہ جرگہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت تسلیم کرنےکا مطالبہ

کابل: افغانستان میں ہونے والے لویہ جرگہ کے شرکا نے عالمی برادری سے طالبان حکومت تسلیم کرنےکا مطالبہ کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تین روزہ لویہ جرگہ کا اختتام ہوگیا ہے، جرگے میں مختلف قراردادوں کی منظوری دی گئی۔

جرگے میں منظور کی جانے والی قراردادوں میں کہا گیا ہےکہ امارت اسلامیہ کی حکومت جائز ہے، تمام علاقائی، بین الاقوامی ممالک خصوصاً اسلامی ممالک امارت اسلامیہ کی حکومت کو تسلیم کریں اور عالمی برادری افغانستان پر سے تمام پابندیاں ختم کرکے افغان اثاثے بحال کرے۔

پاکستانی سفیرکی یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کےڈپٹی سیکریٹری…

جرگےکا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ کی دوسرے ممالک میں مداخلت کی پالیسی نہیں، دوسرے ممالک بھی افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

دیگر قراردادوں میں موجودہ افغان حکومت کے خلاف مسلح مخالفت بغاوت ہونے، داعش سے کسی قسم کا تعلق ممنوع ہونے، منشیات کے خلاف امارت اسلامیہ کے فرمان کی حمایت، میڈیا کے ذریعے اشتعال پھیلانے والے علما کو روکنے اور ملک میں قومی اتحاد کی ترغیب دینے پر شرکا نے اتفاق کیا۔

لویہ جرگہ میں 4 ہزار سے زائد افغان علما، سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

Comments are closed.