دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں،امریکا

0
58

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے-

باغی ٹی وی : واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا ہے طالبان کو کہا جائے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں، افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔

فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کاروائی،5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد کی منشیات پکڑ…

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خبردارکیا کہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ امریکا کی طرف سے رسپانس دیا جائے گا۔

دوسری جانب افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے بارے میں امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے ہمسائے کے طور پر بہتر تعلقات چاہتی ہے اور ان تمام وسائل و ذرائع پر یقین رکھتی ہے جو اس ہدف تک ہمیں پہنچاسکتے ہیں۔

ایران کے جوہری منصوبے کے خلاف عالمی محاذ بنانے کیلئے کوشاں ہیں

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حالیہ دنوں پاکستانی حکام کی جانب سے افغانستان کےخلاف بیانات دیئے جارہے ہیں جو قابل افسوس ہیں امارت اسلامیہ اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان یا کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مقصد کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہیں، پاکستانی فریق کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ حالات کو قابو رکھنے کی کوشش کرے۔ بے بنیاد باتوں اور اشتعال انگیز خیالات کے اظہار سے احتراز کرے۔ کیوں کہ ایسی باتیں اور بداعتمادی کی فضا کسی فریق کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ جس طرح اپنے ملک کے اندر امن و استحکام کو اہمیت دیتی ہے اسی طرح پورے خطے کے لیے امن و استحکام چاہتی ہے اور اس سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

آئی فون نے خاتون کی جان بچا لی

Leave a reply