کابل :افغانستان میں امن کی بحالی کے معاہدے کے باوجود افغان فوج اور افغان طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے 29 افغان کمانڈوز ہلاک کردیئے ہیں۔افغان ذرائع کے مطابق صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ افغان طالبان نے اسپیشل فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
ن صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ افغان طالبان نے افغان کمانڈوز پر حملہ صوبہ بادغیس کے ضلع ابکماری میں کیا۔صوبائی گورنر نے بتایا کہ دیگر سیکیورٹی فورسز سے رابطہ کیے بغیر ہی افغان کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذکورہ ضلع میں اتار گیا۔
صوبائی گورنر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے کمانڈوز کو گھیرے میں لے لیا اور چند گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ بدقسمتی سے 29 کمانڈوز ہلاک ہوئے اور دیگر پکڑلیے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ صوبہ گوہر سے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تقریباً 40 کمانڈوز کو صوبہ بادغیس میں آپریشن کے لیے اتارا گیا لیکن جیسے ہی انہیں اتارا گیا تو طالبان نے حملہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’بعدازاں صرف 11 کمانڈوز کو بچالیا گیا‘۔