کابل:افغان طالبان نے امریکی جرنیلوں سے جم کلب چھین لیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان طالبان ایک جم خانے میں امریکی جرنیلوں کے زیراستعمال جم کلب میں ورزش کرتے ہوئے دنیا کو ایک خاص پیغام پہنچا رہے ہیں
ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہورہا ہے ، بعض صارفین نے اسے دنیا کے لیے ایک پیغام قراردیا ہے کہ فتح حق کی اورمجاہدین کی ہے
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1415050211609747466
بعض صارفین نے لکھا ہے کہ اس ویڈیو سے صاف ظاہر ہےکہ امریکہ افغانستان سے جس سرعت سے بھاگا کہ امریکیوں کوسب کچھ چھوڑ کر جانا پڑا
اس ویڈیو میں چند طالبان مختلف قسم کی سرگرمیاں کرکے امریکیوں کو پیغام دے رہے ہیںکہ آئندہ سوچ سمجھ کرایسی غلطی کرنا ورنہ تمہارا اس سے بھی برا حال ہوگا