افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا آئندہ چند ہفتوں میں دورہ پاکستان متوقع ہے.
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کو فون کیا اور افغانستان کے لیے نیک تمناؤں، دعاؤں کا اظہار کیا۔ سراج الحق نے افغان سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایا کہ سراج الحق نے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امن اور ترقی کے قیام کیلئے دونوں ممالک کو ملکر کام کرنا ہو گا، دونوں ممالک کے عوام یک جان دو قالب اور ان کامستقبل شاندار ہے۔ اس موقع پر امیر خان متقی نے کہا کہ عید کے بعد پاکستان کے دورے کا ارادہ ہے، امید ہے دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
خیال رہے کہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اس سے قبل نومبر 2021 میں اسلام آباد کا پہلا دورہ کیا تھا۔ پاکستان نے امید ظاہر کی تھی کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ممالک میں سرحدی معاملات بہتر ہو جائیں گے اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا لیکن توقعات کے برعکس کالعدم ٹی ٹی پی کے زیر اہتمام حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے دو طرفہ تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا ہے۔
فروری میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اور ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کابل کا دورہ کیا اور افغان طالبان کو کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت وارننگ دی۔ پاکستان نے ٹی ٹی پی کی موجودگی اور ان کے ٹھکانے کے ثبوت کے ساتھ طالبان حکومت کا سامنا کیا۔ افغان انٹیلی جنس حکام نے پاکستانی وفد کے دورے کے بعد اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اسلام آباد کا سفر کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
اس پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ چند ہفتوں میں ہونے والا افغان وزیر خارجہ کا ممکنہ دورہ اہم ہوگا۔ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا میکنزم 2021 میں پاکستان کے اقدام پر قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد افغانستان کی صورتحال پر علاقائی نقطہ نظر کو تیار کرنا تھا۔








