افغانستان میں زلزلہ، پاکستانی افواج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

0
144

افغانستا ن میں زلزلے سے جانی نقصان پر مسلح افواج نے اظہار افسوس کیا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستا ن میں زلزلے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج افغان عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا

واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 950 تک پہنچ گئی رات 6.1شدت کے زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 610 افراد زخمی ہوئے ہیں صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں- افغان میڈیا کے مطابق امدادی سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے،ملبے تلے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے –

پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں زلزلے اور طوفانی سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں،پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکام اور ادارے افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرے اور مغفرت عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں بہادر افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پکتیکا اور خوست صوبوں میں کل رات کے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب افغان حکومت کے رہنما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بین الاقوامی امدادی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے عوام اور اس ملک میں زلزلہ زدگان کی مدد کریں۔

کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

Leave a reply