افغانستان: صوبہ کنڑ میں ہسپتال پر راکٹ حملے:بڑے پیمانے پرنقصان کی اطلاعات

کابل :افغانستان: صوبہ کنڑ میں ہسپتال پر راکٹ حملے:بڑے پیمانے پرنقصان کی اطلاعات،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے ایک ہسپتال میں راکٹ حملے سے آگ بھڑکنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور کووڈ-19 ویکسین برباد ہو گئیں البتہ کسی کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق افغانستان کے شمالی علاقے میں طالبان نے تاجکستان کی سرحد پر ایک خشک بندرگاہ شیر خان بندر کے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا جس کے سبب کسٹم اہلکار اور سیکیورٹی فورسز کے اراکین جان بچا کر سرحد پار فرار ہو گئے تھے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران افغان افواج اور شدت پسندوں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، عسکریت پسندوں نے مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے کیونکہ امریکا کی زیر اتحادی افواج دو دہائیوں کی لڑائی کے بعد وہاں سے نکلنے کے لیے تیار ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مشرقی صوبہ کنڑ کے ہسپتال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا اور صوبائی صحت کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس حملے کے کے نتیجے میں اہم سامان کا نقصان ہوا ہے

Comments are closed.