کابل:افغانستان کے وزیردفاع کون؟اہم تقرری کا اعلان ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق گوانتا نامو میں قید کاٹنے والے ملا عبدالقیوم ذاکر افغانستان کے عبوری وزیر دفاع مقرر کردیئے گئے ہیں،
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے عبوری وزیر دفاع عبدالقیوم ذاکر گوانتا نامو میں قید رہے ہیں۔ادھر ابھی تک افغان طالبان کی جانب سے فی الحال اس تقرری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آج افغان میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نےگل آغاکو افغانستان کا وزیرخزانہ، صدر ابراہیم کو قائم مقام وزیرداخلہ اورنجیب اللہ کوانٹیلی جنس چیف مقرر کیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے ملاشیریں کوکابل کاگورنر اورحمداللہ نعمانی کو دارالحکومت کا میئرلگایا گیا ہے۔
افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ افغآن طالبان کی جانب سے حاجی محمد ادریس کے نام سے مشہور ملا عبدالقہار کو مرکزی بینک کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا ہے جب کہ ہیمت اخوندزادہ قائم مقام وزیر تعلیم مقرر کیے گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ملا عبدالقہار نے اپنی تقرری کے بعد افغان سینٹرل بینک کے اسٹاف سے تعارفی میٹنگ کی جس میں انہوں نے عملے کو بتدریج کام پر واپس لوٹنے کی ہدایت کی۔
ان تمام تقرریوں کی طالبان نے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔