شاہد آفریدی نے دیے اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات
سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی کرکٹ کے چہیتے اسٹار شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیے.
گزشتہ روز ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ’’آسک لالہ‘‘ سیشن کے دوران اپنے چاہنے والوں سے خوب باتیں کرتے ہوئے ان کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔ تاہم ’’آسک لالہ‘‘سیشن کے دوران شاہد آفریدی کے ایک بہت ہی اسپیشل مداح فہد مصطفی نے بھی دلچسب سوال کیا اور شاہد آفریدی نے بھی ان کے سوال کا مزاحیہ جواب دیا.
فہد مصطفی نے لالہ سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’’آپ مجھے کال کب کریں گے‘‘۔ اس سوال پر شاہد آفریدی نے نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’’جب آپ آسمان سے زمین پرآ جائیں گے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی آفریدی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جلد ہی آپ سے بات کریں گے.
Aap mujhe kab call karengay @SAfridiOfficial 😊
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) September 19, 2019
ایک مداح نے پوچھا کہ بریانی یا کڑاہی تو آفریدی نے کہا بریانی. ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کی خاصیت کیا ہے تو آفریدی نے جواب دیا کہ میں اچھا انسان بننے کی کوشش کرتا ہوں.
ایک مداح نے پوچھا کہ اگلا شاہد آفریدی کب آئے گا تو آفریدی نے جواب دیا کہ آفریدی صرف ایک ہی تھا. اس طرح آفریدی نے بہت سوالات کے جوابات دیے.