افسران کو جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں،عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کی رپورٹ مستردکردی،

عدالت نے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سی سی پی او کراچی کو طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں شہری کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت تفتیشی افسر کی رپورٹ مستردکرتے ہوئے پولیس حکام پر برہم ہو گئی،

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ نے کہا کہ متعلقہ سیکرٹریز کو جیل بھیج کر سندھ ہائیکورٹ مثال قائم کرے گی، ہتھکڑی لاوَ تفتیشی افسر کو ابھی جیل بھیج دیتے ہیں، افسران کو جیلوں میں ڈالنے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ سیکریٹریزسے رپورٹ طلب کرلی۔

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

عدالت نے لاپتہ افراد کے دوسرے کیس میں تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے لاپتہ شہری کی عدم بازیابی پر سی سی پی او کراچی کو طلب کرلیا،عدالت نے حراستی مراکز میں قید افراد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

جسٹس نعمت اللہ نے کہاکہ آپ لوگ کچھ کرتے ہی نہیں پیش ہونے کیوں آتے ہیں؟ ،محکمہ داخلہ سندھ، پولیس اور دیگر فریقین سے 17 فروری کو رپورٹس طلب کرلی گئیں۔

ادارے قانون سے ماورا کام کریں گے تو لوگ بھی ہتھیار اٹھالیں گے،عدالت

Comments are closed.