بالی وڈ اداکار آفتاب شیوداسانی بھی کورونا وائرس کا شکار،کورونا پوزیٹیو کی تصدیق کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی اداکار آفتاب شیو داسانی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایک طویل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے متعلق بتایا-
🙏🏼🍀❤️ pic.twitter.com/6A1XcDpnp0
— Aftab Shivdasani (@AftabShivdasani) September 11, 2020
آفتاب شیو داسانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے اور اپنا خیال رکھ رہے ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ حال میں ان میں کورونا وائرس کی کچھ علامات جیسا کہ خشک کھانسی اور ہلکا بخار ہوا تھا جس کے باعث اداکار نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔
اداکار کے مطابق بدقسمتی سے ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ڈاکٹرز اور حکام کی طبی نگرانی کے تحت انہیں گھر میں قرنطینہ کی ہدایت کی گئی۔
آفتاب شیوداسانی نے مزید لکھا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ جن افراد نے حال ہی میں مجھ سے ملاقات کی وہ اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیں اور محفوظ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ مداحوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات سے وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ بھارت اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چند روز قبل بالی وڈ اداکار ارجن کپور میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے ایک روز بعد اداکارہ ملائیکا اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی تھی-
خیال رہے کہ با لی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔
تاہم معروف شاعر راحت اندوری زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ گلوکار ایس بی بالا وینٹی لیٹر پر موت سے نبرد آزما تھے اب ان کی حالت بھی اب کافی بہتر ہیں کورونا کی وجہ سے سینیئر اداکار دلیپ کمار کے دو بھائی بھی چل بسے ہیں، تاہم وہ خود وبا سے محفوظ رہے۔
علاوہ ازیں چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔
اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔ز با لی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کےمینیجر اور اسپاٹ بوائے میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی-