کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

0
29

ممبئی : کرونا وائرس نے دو بھائی ہی چھین لیئے :دلیپ کمار کے دوسرے بھائی بھی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے،اطلاعات کے مطابق بولی وڈ کے معروف اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے دوسرے بھائی احسان خان بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں احسان خان اور اسلم خان کو 16 اگست کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بعدازاں دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔

 

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1301361028974870530

 

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے بتایا کہ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں عارضہ قلب، بلند فشار خون کو مسئلہ بھی لاحق تھا اور وہ الزائمر کی بیماری میں بھی مبتلا تھے۔

دوسری جانب دلیپ کمار کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کے فیملی فرینڈ فیصل فاروقی نے ٹوئٹ کیا اور مداحوں کو ان کے بھائی کی موت سے آگاہ کیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی احسان خان انتقال کرگئے، اس میں مزید کہا گیا کہ قبل ازیں ان کے بھائی اسلم خان کا انتقال ہوا تھا۔

 

خیال رہے کہ احسان خان اور اسلم خان کو سانس لینے کی شکایت پیدا ہوئی تھی اور ڈاکٹر نیتن گوکھلے نے انہیں ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ ان کے جسم میں آکسیجن کی سطح انتہائی کم تھی۔علاوہ ازیں دلیپ کمار کے دونوں بھائی فشار خون اور امراض قلب کا شکار بھی تھے۔

 

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1239617934319730688

دی ہندو،ہندوستان ٹائمزاورانڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کے دونوں بھائیوں کو لیلاوتی ہسپتال کے ڈاکٹر جلیل پارکر کی نگرانی میں داخل کیا گیا تھا۔اس حوالے سے جب جلیل پارکر سے رابطہ کیا گیا تھا تو انہوں نے بتایا کہ اسلم خان اور احسان خان نان انویسیو وینٹی لیٹر پر ہیں کیونکہ ان میں آکسیجن کی سطح 94 فیصد سے بھی کم تھی اور دونوں کو بخار اور کھانسی بھی تھی۔

بعدازاں دلیپ کمار کے بھائیوں کی ہسپتال داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سائرہ بانو نے بتایا تھا کہ وہ جلیل پارکر اور کارڈیولوجسٹ نیتن گوکھلے کی نگرانی میں زیر علاج ہیں دعا کریں کہ وہ جلد ٹھیک ہوجائیں۔

21 اگست کو بھائی اسلم خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے، ہسپتال کے مطابق کورونا وائرس کے علاوہ اسلم خان ذیابیطس، فشار خون اور دل کی بیماری اسکیمک (جس میں ٹشوز کو خون کی سپلائی رک جاتی ہے) کا بھی شکار تھے۔

 

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1239620504492761088

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دلیپ کمار مارچ کے مہینے میں آئسولیشن میں چلے گئے تھے اور اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیا تھا۔بعدازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ بھی کیا تھا جس میں انہوں نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی تھی۔

خیال رہے کہ بولی وڈ کے متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے جو کئی دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت مند ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور کرن کمار سمیت دیگر شامل ہیں جو کم از کم 10 دن تک ہسپتال میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے۔

علاوہ ازیں چند روز قبl بولی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی آئسولیشن میں گزارے گئے دنوں کو چیلنجنگ قرار دیا تھا۔

اداکارہ میں 3 ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ان میں بیماری کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی اور وہ 21 روز تک آئسولیشن میں رہیں۔گزشتہ روز بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کےمینیجر اور اسپاٹ بوائے میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

Leave a reply