کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی خوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہرادیا

0
38

ایبوہ:کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی پاکستانیوں کےلیےخوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہراکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ، اطلاعات کے مطابق آج سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپین جاپان کو 3-5 گول سے شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا. مذکورہ میچ میں پاکستان نے جاپان کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا. پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول, 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنر کے زریعے, 27ویں اور 31ویں منٹ میں رومان نے دو فیلڈگول, 53ویں منٹ میں رانا عبدوحید نے فیلڈ گول سکور کیا. جبکہ جاپان کی جانب سے 10ویں منٹ میں کینٹارو نے, 31ویں اور 50ویں منٹ میں یوما نے دو گول سکور کئے.

ایونٹ میں 11 سال بعد پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا. اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ کا فائینل آسٹریلیا کے مدمقابل 2011 میں کھیلا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں 9 باصلاحیت اور نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آگاز کیا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

مذکورہ ایونٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائینل کل میز بان ٹیم ملائشیا اور کوریا کے مابین کھیلا جائیگا

Leave a reply