لاہورکے بعد ٹی ایل پی کے خلاف کراچی میں کریک ڈاؤن شروع

karachi

کراچی :لاہورکے بعد تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کراچی میں کریک ڈاؤن شروع ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے خلاف کراچی میں کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے اورسیکورٹی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قوم کوان شرپسندوں کے ہاتھوں اب زیادہ دیریرغمال نہیں دیکھ سکتے

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن شروع ہوچکا ہے اور تمام قیادت کو گرفتارِ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں‌

وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کردی جہاں حالات کشیدہ ہو وہاں کرفیو لگا دیا جائے آئی جی سندھ نے تمام ایس ایچ اوز اور ایس پی کو ہدایت جاری کردی

نیو کراچی میں حالات کشیدہ ہونے کی صورت میں 24 گھنٹے کے لیے کرفیو لگانے کا اعلان نیوکراچی سرجانی تک پاور ہاؤس چورنگی ناگن چورنگی شامل ہے۔

یاد رہے کہ دوسری طرف لاہور میں تحریک لبیک کے سمن آباد میں مرکزکوپولیس اوررینجرزحکام نے گھیر لیا ہے اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ آپریشن شروع ہوچکا ہے اورسیکورٹی ادارے ان تمام شدت پسندوں کوگرفتارکرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جنہوں نے توڑپھوڑکرکے عوام الناس کوجانی اورمالی طورپربہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے

Comments are closed.