جماعت اسلامی کراچی کےحقوق کےلیےسرگرم”حقوق کراچی” مارچ جاری شہربھرسےقافلوں کا سلسلہ جاری
کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے بعد جماعت اسلامی بھی اہل کراچی کے حقوق کے لیے سرگرم "حقوق کراچی” مارچ، شہر بھرسے قافلوں کا سلسلہ جاری ,اطلاعات کے مطابق ایم کیوا یم پاکستان کے بعد جماعت اسلامی پاکستان نے بھی اہل کراچی کے حقوق کے لیے میدان مٰیں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،
ادھرذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے تحت عوام کے گمبھیر مسائل کے حل اور کراچی کے آئینی و قانونی اور جائز حق کے حصول کے لیے جاری “حقوق کراچی تحریک” کے سلسلے میں آج (27ستمبر) شاہراہ قائدین پر “حقوق کراچی مارچ” کی تیاریاں مکمل ہیں۔