اگر دوسری شادی کریں تو انصاف بھی لازمی کرنا ہوگا،علامہ طاہر اشرفی

0
46
tahirashrafi

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اگر دوسری شادی کریں تو انصاف بھی لازمی کرنا ہوگا،

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ چار کی اجازت عدل کے ساتھ ہے، انصاف کے ساتھ ہے، شریعت کی اجازت ہے لیکن بیوی کا خیال رکھنا چاہئے، اپنی اوقات کو بھی دیکھنا چاہئے کہ کیا ہم بیویوں میں عدل کر سکیں گے یا نہیں،بچوں کی تعلیم و تربیت، صحت، بیوی کی صحت کا خیال رکھیں، گھرانے کا ماحول اچھا رکھیں، بچوں کی اصلاح کریں، بچے پیدا کرنا کمال نہیں بچوں کی تربیت کرنا اصل کمال ہے، علماء کرام اگلے جمعہ کو اس حوالہ سے خطبہ جمعہ میں عوام کو آگاہی دیں کہ بچوں کی تربیت کیسے کرنی ہے، شادی دوسری کرنی ہو تو اس میں عدل کیسے کرنا ہو گا،بیٹی کی تربیت کا خاص خیال رکھنا چاہئے،

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت ہم جن حالات میں جا رہے ہیں آپس میں تصادم کی فضا پیدا ہو چکی ہے اسکو ختم کرنے کی ضرورت ہے باہمی اتفاق رائے سے مسائل کو حل کرنا چاہئے،پاکستان میں بہت ذرائع ہیں انکو استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر مسلمان سراپا احتجاج ہیں، بھارت کا تجارتی بائیکارٹ جائے، پاکستانی قوم کا بالخصوص اورپورے عالم اسلام کا بالعموم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس طرح پورے ملک کے اندر اور پورے عالم اسلام میں یوم حرمت رسول ﷺ منایا گیا ہے الحمدللہ پورے ملک میں پر امن احتجاج ہوا،کسی کو کوئی تکلیف نہیں پہنچی اورآئندہ بھی ایسا ہی ہو گا،سیاسی و مذہبی جماعتیں ملکی سالمیت کے لئے مذاکرات کی طرف آئیں،

علاوہ ازیں وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیزی سے آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک بنتا نا رہا ہے،معاشی عدم استحکام کی وجہ سے بے روزگاری بڑھی ہے،دو سال ماں کا دودھ پینے والے بچے کی صحت اچھی ہوتی ہے لما معاشی مشکلات اورتوازن آبادی کے حوالے سے کردارادا کریں،بنگلہ دیش نے اپنے علما کے ساتھ ملکر آبادی پرقابو پانے سے متعلق ہدف حاصل کیا پاکستان میں ماں اوربچہ نہیں، پولیوبھی ایک مسئلہ ہے ،

سن لیں، یہ کام کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

Leave a reply