اگر یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں، وزیراعظم عمران خان

0
41
Imran khan pm

اگر یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں، وزیراعظم عمران خان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں حفیظ شیخ، حماد اظہر ،جہانگیر ترین ، شہباز گل اور ثانیہ نشترشریک ہوئے.

وزیراعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کی،اجلا س میں آٹا ،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیےکچھ بھی کرنا پڑے کروں گا،قیمتوں میں کمی کے لیےہر حد تک جائیں گے، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں گے اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں،

وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بھی اہم اقدامات کی ہدایت کی،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں،غریب کی بہتری کے لیے ہی حکومت میں آئے ہیں

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹو ر کے چیئر مین کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آٹا بحران میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے بہترین کام کیا،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل میں800 فیصدتک اضافہ ہوا،

 

واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

Leave a reply