اگر یہ لوگ شریف ہوتے تو رشتہ لے کر آتے ،دعا زہرہ کے انٹرویو پر ماں کا ردعمل
اگر یہ لوگ شریف ہوتے تو رشتہ لے کر آتے ،دعا زہرہ کے انٹرویو پر ماں کا ردعمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے شہر قائد کراچی سے گھر سے بھاگ کر پنجاب میں آ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد دعا کی والدہ کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے،
دعا زہرہ کی والد کا کہنا ہے کہ میری بچی دباؤ کا شکار ہے عدالت میں اس نے خود ہم سے ملاقات میں کہا تھا کہ وہ ہمارے ساتھ چلے گی لیکن یہ کہتے ہی وہ اسے اٹھا کر لے گئے کوئی اپنی بے عزتی نہیں کرواتا، ہم صرف بچی کی خاطر یہ سب کررہے ہیں تاکہ وہ بحفاظت گھر آجائے میں نے ظہیر کے بھائی کا انٹرویو دیکھا جس میں وہ کہہ رہا تھے کہ دعا کہتی ہے مجھے جان سے ماردو لیکن میں کراچی نہیں جاؤں گی، میں بتا دوں اگر میری بیٹی کو آپ لوگوں نے مارا یا اسے کوئی خراش آئی تو میں آپ لوگوں کو چھوڑوں گی نہیں
دعا زہرہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ویڈیو میں دیکھا کہ 14 سالہ بچی کو گدی رکھ کر بٹھایا ہوا ہے سب کی آنکھیں کھلی ہوئی ہیں گدی پر بٹھایا ہے تاکہ وہ بڑی نظر آئے وہ جیسی ہے اسے ویسے ہی دکھائیں اس یوٹیوبر نے دعا کا میک اپ کرکے اپنے جیسی عورت بنا کر بٹھا دیا جب یہ کراچی میں تھے تو کسی میڈیا والے کو دعا کا انٹرویو نہیں لینے دیا گیا اب اس زنیرہ نامی لڑکی نے کیسے انٹرویو کرلیا اسے یقیناً ظہیر کے گھر والوں نے پیسہ کھلایا ہوگا تبھی وہ باآسانی ان تک پہنچ گئی
دعا زہرہ کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم شریف لوگ ہیں کسی گینگ کے بندے نہیں ہیں تو یہ لوگ رشتہ لے کر آتے اگر یہ شریف ہوتے تو جب میری بچی ان کے پاس اکیلے گئی تو ظہیر کی ماں ہم سے رابطہ کرتیں پوچھتیں کہ اس طرح بچی آگئی ہے اب کیا کرنا ہے لیکن انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا
دعا زہرہ کیس اور کڑوا سچ، مافیا اور گینگ قانون سے کھیلنے لگا
دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی
نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟
کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا
کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس
والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان
دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل
میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے،دعا زہرہ کے والد کا انٹرویو پر بڑا ردعمل