اگر یہ "کام” ہو گیا تو ذمہ دار شیخ رشید ہوں گے، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر عدالت پہنچ گئے

0
41

اگر یہ "کام” ہو گیا تو ذمہ دار شیخ رشید ہوں گے، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر عدالت پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوز کے شوہر کیپٹن ر صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔

کیپٹن (ر)صفدر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایک رکنی بنچ نے خلاف قانون درخواست مسترد کی، سیکرٹری داخلہ کو سکیورٹی فراہمی کرنے کا حکم دیا جائے۔ کیپٹن (ر)صفدرنے کہا کہ اگر کچھ ہوا ذمہ دار وزیر داخلہ ہوں گے،ہر شہری کی جان کی حفاظت ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر)صفدر کی سکیورٹی فراہمی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نےکپٹن(ر) صفدر کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو سیکیورٹی فراہم کرے،آرٹیکل 9 کے تحت ہر شہری کی سیکیورٹی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، امید ہے ریاست بلاتفریق ہر شہری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کریگی،شہری کو سیکیورٹی فراہم کرنا خصوصی طور پر ریاست کا دائرہ کار ہے عدالت مداخلت نہیں کر سکتی،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کر چکے ہیں،متعلقہ اتھارٹی کا اختیار ہے کہ وہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی وجوہات کا جائزہ لے،عدالت متعلقہ اتھارٹی کو کوئی ہدایات جاری نہیں کر سکتی،

کرونا کا شکار، کیپٹن ر صفدر پر بڑی پابندی لگ گئی

مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

مریم نواز اور کیپٹن صفدر میں ناراضگی؟

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی پر ن لیگی رہنماؤں کی صلح کی کوششیں جاری

کیپٹن (ر) صفدر عام آدمی نہیں ،مریم نواز کے شوہر ہیں،وکیل کے بیان پر عدالت نے کیا کہا؟

قبل ازیں مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وزارت داخلہ کو فُول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست دی تھی ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کادرخواست میں موقف تھا کہ ناموس رسالت کا پرزور حامی ہوں ۔مشکوک ایف آئی آرز کے باعث شدید سیکیورٹی رسک کا سامنا ہے،پاکستان بھر میں اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ سیاسی مصروفیات میں حصہ لیتا ہوں ، نیب ، ایف آئی اے سمیت پولیس کے متعدد سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز کا سامنا ہے ، درخواست میں‌کہا گیا ہے کہ چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس صاحبان کو کیپٹن صفدر کی سیکیورٹی کی ہدایت دی جائے

Leave a reply