آغا علی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بہت ہی دلچپسپ وڈیو جاری کی ہے اس میں وہ کوکنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. آغا علی نے اس وڈیو میں بتایا کہ شوربے والے سفید چنے میری کمزوری ہیں میں انہیں سفید چاولوں کے ساتھ کھاتا ہوں. وڈیو میں آغا علی کو سفید چنے بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. اس وڈیو میں انہوں نے چنے بنانے سے پہلے اپنے مداحوں سے کچھ بات چیت کی انہوں نے کہا کہ میں ابھی ابھی شوٹ سے واپس آیا ہوں، اور میری اہلیہ شوٹ پر ہی ہیں. میرا دل آج کررہا تھا کہ شوربے والے سفید چنے سفید چاولوں کے ساتھ کھائوں لہذا میں نے اپنی ماں
کو کال کی اور ان سے اس ڈش کی ریسپی پوچھی.تاکہ میں جم جانے سے پہلے یہ ڈش تیار کرلوں آغا علی نے کہا کہ اگر آپ زندگی میں سکون ، خوشی اور کامیابی چاہتے ہیں تو پلیز اپنی مائوں کی عزت کریں ان کو محبت کریں ان کو وقت دیں . جن کی مائیں زندہ ہیں وہ بہت خوش نصیب ہیں اور ماں ایک رحمت اور نعمت ہے قدر کیجیے ان کی . مائیں سب سے زیادہ اپنے بچوں سے پیار کرتی ہیں ان کو اعتماد دیتی ہیں. آپ بھی ان کو وہ اعتماد دیں جو وہ چاہتی ہیں اور وہ اعتماد ہے ایک اچھا بیٹے ہونے کا، اچھا اور ذمہ دار انسان ہونے کا.








