آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی.شیری رحمان

عمران خان دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا ،آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی،شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج کل عمران خان دعویٰ کر ر ہے ہیں کہ ان کی حکومت میں کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا جبکہ آغاز سے اختتام تک تحریک انصاف کی حکومت کرپشن سکینڈلز کی زد میں رہی،ان کے دور میں پاکستان کرپشن انڈیکس میں23 ویں نمبر پر چلا گیا پھر بھی عمران خان اپنی حکومت کی کرپشن کا دفاع کرتے رہے۔


اپنے ٹویٹ میں شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کرپشن سکینڈلز کی طویل فہرست موجود ہے، یہ خود بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نااہل ہوئے، سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، بیرونی سازش کا بیانیہ ناکام ہونے کہ بعد ایک بار پھر اپنا کرپشن کا کھوکھلا بیانیہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان سابق آرمی چیف پر مسلسل الزام تراشی جبکہ اقتدار میں آنے کیلئے نئے آرمی چیف کی منت سماجت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں اپنے ذات کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں، ذاتی سیاسی مستقبل کیلئے انہوں نے اپنے ہی ارکان کا سیاسی مستقبل دائو پر لگایا ہوا ہے۔

Comments are closed.