اگلا وزیراعظم کوئی اور نہیں جماعت اسلامی سے ہوگا، سراج الحق

ورلڈکپ کے فائنل میں آسڑیلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا,سراج الحق
0
217
siraj lala

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کل کے تاریخی غزہ مارچ میں شرکت پر اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل لاہور والوں نے ثابت کر دیا کہ انکے دل اہل غزہ کیساتھ دھڑکتے ہیں ،کل لاہور کے غز ہ مارچ میں معذور لوگ بھی موجود تھے ، غزہ مارچ پاکستانی عوام کی طرف سے عالمی برادری اورامریکہ کے لیے پیغام تھا کہ اسرائیلی سفاکیت کا ساتھ نہ دیں۔غزہ کے محصوراور مظلوم فلسطینیوں کے لئے خوراک اور ادویات پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دہشت گردی کوبھی روکاجائے۔غزہ کے مسئلے پراوآئی سی امت مسلمہ کی ترجمانی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اسلامی دنیا کے حکمران فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کاتماشہ نہ دیکھیں بلکہ جنگ بندی،اسرائیلی دہشت گردی رکھوانے میں فوری کردارادا کریں۔ عالمی برادری فلسطین میں معصوموں کا قتل عام بندکرواکے عالمی برادری فوری طورپر سیز فائر کرائے.

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کل بھارت کے احمدآباد اسٹیڈیم میں نریندر مودی بھی موجود تھے ،احمدآباد گراؤنڈ میں ایک آسٹریلوی شہری داخل ہوا،کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں ایک غیر مسلم آسڑیلوی نوجوان نے میلہ لوٹ لیا. آسٹریلوی نوجوان نے دنیا بھر کے سامنے کرکٹ کے میدان میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی.

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے منہگائی کے ہاتھوں عوام فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں پاکستان میں شفاف انتخابات اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہیں،اگر 2024 کے الیکشن بھی 2018کی طرح ہو ئےتو یہ ملک تباہ ہو جائے گا اور پھر جب جعلی حکومتیں آتی ہیں تو وہ صرف آئی ایم ایف کے گُن گاتی ہے. جماعت اسلامی میں عوام کو کرپشن فری پاکستان دینے کی صلاحیت ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو قائد اور اقبال کا پاکستان دیں گے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم کسی اور پارٹی سے نہیں بلکہ جماعت اسلامی کا ہو گا، غزہ مارچ لاہور میں کل سب نے دیکھ لیا کہ عوام کسی فرد یا جماعت کی غلام نہیں ہے

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

Leave a reply