مودی سرکار کی اگنی ویر سکیم ناکام، نوجوانوں نے تقرر نامہ ملنے کے باوجود بھارتی فوج میں شمولیت سے معذرت کر لی
جون 2022 میں بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے اگنی پتھ سکیم کا اعلان ہوا جس کا مقصد بھارتی فوج کی تنخواہوں اور پنشن کے بجٹ کو کم کرنا تھا ، اگنی پتھ سکیم کے تحت ساڑھے 17 سال سے 23 سال تک کی عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو فوج میں چار سال کے لیے بھرتی کیا جائے گا اور مدت کے اختتام کے بعد ان سب میں سے صرف 25 فیصد افراد کی مدت ملازمت بڑھائی جائے گی، اس سکیم کے تحت فوج میں بھرتی ہونے والے افراد اگنی ویر کہلائیں گے ملازمت کے اختتام پر 11 سے 12 لاکھ روپے دیے جائیں گے لیکن اس کے بعد یہ تمام افراد پینشن وصول کرنے کے اہل نہیں ہوں گے،اگنی ویر سکیم میں بھارتی نوجوان شامل ہوئے، ٹیسٹ انٹرویو دیئے لیکن تقرر نامہ ملنے کے بعد انہیں گھر والوں نے بھارتی فوج میں جانے سے روک دیا،
فوج میں اب جانے کا کوئی فائدہ نہیں،انوپ
ایک نوجوان انوپ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج میں جانا میرا اور میرے والدین کا خواب تھا، میں نے ساتویں جماعت سے ہی فوج میں بھرتی ہونے کی تیاری شروع کر دی تھی لیکن جب سے مودی سرکار اگنی ویر سکیم لائی ہمارے خوابوں پر پانی پھر گیا،والد نے کہا کہ چھ سال کی تیاری کے بعد چار سال کی نوکری کا کوئی مطلب نہیں ہے اسلئے فوج میں اب جانے کا کوئی فائدہ نہیں،بھارتی نوجوان انوپ اب پولیس میں بھرتی ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، کا کہنا ہے کہ اگر اگنی ویر سکیم نہ آتی تو میں فوج میں ہوتا کیونکہ دوڑ میں بہت اچھا تھا، میری زندگی بدل گئی ہوتی تا ہم اگنی ویر سکیم نے سب کچھ تباہ کر دیا، میرا مستقبل غیر یقینی ہو گیا،
انوپ یادو کا تعلق بہار کے ضلع بانکا سے ہے، انکی اگنی ویر سکیم کے تحت بھارتی فوج میں نوکری مل چکی تھی تا ہم انوپ نے بھارتی فوج کو جوائن نہیں کیا، خبر رساں ادارے دی وائر سے انوپ نے کھل کر گفتگو کی اور اگنی ویر سکیم بارے اپنے خدشات کا اظہار کیا،
نوجوانوں کو بھارتی فوج میں اب مستقبل نظر نہیں آ رہا
انوپ کے ٹرینر مونو رنجن کا کہنا ہے کہ انوپ اکیلا نہیں بلکہ سینکڑوں نوجوان ایسے ہیں جنہوں نے اگنی ویر سکیم کی وجہ سے بھارتی فوج کی نوکری چھوڑی دی،کئی ایسے امیدوار ہیں جو تقرری حاصل کرنے کے بعد بھی اگنی ویر بننے نہیں گئے اور اب کہیں اور نوکری کی تیاری کر رہے ہیں،ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگنی ویر سکیم کے تحت بھارتی فوج میں جانیوالے پہلے بیچ میں سے 50 نوجوانوں نے دوران ٹریننگ ہی واپسی کی راہ اختیار کر لی تھی کیونکہ انہیں اب بھارتی فوج میں مستقبل نظر نہیں آ رہا تھا،
مودی سرکار نے جب اگنی ویر سکیم کا اعلان کیا تھا تو دھرم پورہ گاؤں میں سب سے بڑا مظاہرہ بھارتی سابق فوجیوں نے کیا تھا جس میں قریبی دیہاتوں کے سابق فوجیوں نے بھی شرکت کی تھی،دھرم پورہ جہاں ہر سال پہلے تقریبا دس افراد بھارتی فوج میں جاتے تھے اب انکی تعداد کم ہو گئی ہے اور اب تقریبا تین سے چار جوان ہی بھارتی فوج میں جا رہے ہیں کیونکہ اگنی ویر سکیم آنے کے بعد نوجوان مایوس ہو چکے ہیں،
اگنی ویر سکیم کی وجہ سے بھارتی نوجوانوں کی شادیوں میں رکاوٹیں،رشتے آنا بند
مودی کی اگنی ویر سکیم کی وجہ سے بھارتی نوجوانوں کی شادیوں کو لے کر بھی رکاوٹیں آ رہے ہیں، بہار میں شادی کے وقت پوچھا جاتا ہے کہ لڑکا کیا کرتا ہے، اگر لڑکا فوج میں ہو تو رشتہ فوری مل جاتا ہے تا ہم اگنی ویر سکیم آنے کے بعد فوج میں جانے والوں کو رشتے نہیں مل رہے، لڑکی والے کہتے ہیں چار سال کی نوکری کے بعد لڑکا کیا کرے گا، ہماری بیٹی کہاں سے کھائے گی؟دھرم پورہ کے سابق فوجی رمیش کہتے ہیں کہ،اگنی ویر سکیم آنے کے بعد اس سکیم کے تحت بھارتی فوج میں جانیوالے لڑکوں کے رشتے نہیں آ رہے، لڑکی والے کہتے ہیں کہ چار سال کی نوکری والے سے بیٹی کی شادی نہیں کر سکتے۔
بھارتی فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو اب عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھاجاتا
دھرم پورہ سے ملحق گاؤں بریجا کے یادو برادری کے نوجوانوں نے اگنی پتھ اسکیم پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 21 سالہ امت کمار یادو گزشتہ چار سالوں سے فوج کے لیے تیاری کر رہے تھے، اس سال ان کی عمر کی حد ختم ہو گئی ہے۔ وہ کہتے ہیں، پہلے جب گاؤں کے نوجوان فوج میں بھرتی ہونے کے بعد واپس آتے تھے تو لوگ انھیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، لیکن اب گاؤں والے طنزیہ انداز میں کہتے ہیں کہ دیکھو اگنی ویر آرہا ہے،بھارتی فوج میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو اب عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھاجاتا بلکہ لوگ فوجی ماننے سے بھی انکار کر دیتے ہیں،اگنی ویر سکیم کی وجہ سے والدین کے حوصلے بھی ٹوٹ چکے ہیں، وہ اب فوج کی تیاری کرنے کی بات کہنے پر خوش نہیں ہوتے
بہار میں 15 سے 29 سال کی عمر کے لوگوں میں بے روزگاری کی شرح 18.7 فیصد ہے جبکہ قومی سطح پر یہ شرح 16.5 فیصد ہے،بہار میں پرائیویٹ سیکٹر میں نوکریوں کے بہت کم مواقع کی وجہ سے یہاں کے نوجوان سرکاری نوکریوں کی تیاری کرتے ہیں، دی ہندو کی ایک رپورٹ بتاتی ہے کہ 2022 تک بہار میں ہر سال فوج میں بھرتی کی ریلی ہوا کرتی تھی اور 2022 سے پہلے کے تین سالوں میں ریاست سے 10000 فوجی بھرتی کیے گئے تھے۔ لہذا، 2022 میں اگنی پتھ اسکیم کی سب سے زیادہ پرتشدد مخالفت صرف بہار میں دیکھی گئی،بکسر، سارن، بھوجپور، مظفر پور، بیگوسرائے، پٹنہ اور دیگر اضلاع کے ہزاروں نوجوانوں نے زبردست مظاہرہ کیا۔ کئی ٹرینوں کو جلا دیا گیا اور ریل اور سڑک جام کر دیے گئے، پولیس نے ان مظاہروں کے حوالے سے 145 ایف آئی آر درج کی تھیں اور 804 افراد کو گرفتار کیا تھا ۔بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول نے بھی اگنی پتھ کے حوالہ سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سکیم کو نوجوانوں نے مسترد کردیا ہےمودی نہیں سمجھتے کہ ملک کے لوگ کیا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنے دوستوں کی آوازوں کے علاوہ کچھ اورسننا نہیں چاہتے ،
ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ چار سال کی ملازمت کے بعد ایک نوجوان فوجی صلاحیت اور جنگ میں ٹرینڈ ہو جائے گا ایک بار جب وہ بے روزگار ہو جائے گا تو آگے کیا کرے گا؟ وہ دہشت گرد، مجرمانہ سرگرمیوں کی طرف جائے گا اور یہاں تک کہ پولیس بھی ایسے نوجوانوں کو گرفتار نہیں کر پائے گی وہ پولیس اہلکاروں کے مقابلے میں فوجی جنگ میں زیادہ باصلاحیت ہوں گے۔
اگنی ویر اسکیم کے آغاز کے بعد نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہونے کا جذبہ کھو رہے ہیں،سکھویندر سنگھ سکھو ن
اگنی ویر اسکیم کے باعث بھارتی عوام کی فوج میں شمولیت میں عدم دلچسپی ،اقتدار کی ہوس میں مودی سرکار نے بھارتی فوج کو بھی نشانے پر رکھ لیا،مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج میں شمولیت کے لیے انتہائی بے معنی اگنی ویر اسکیم متعارف کروا دی گئی ،ہماچل پردیش کے وزیراعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے بھی مودی سرکار کی جانب سے اگنی ویر اسکیم پر تشویش کا اظہار کیا،سکھویندر سنگھ سکھو کا کہنا ہے کہ اگنی ویر اسکیم کے آغاز کے بعد نوجوان بھارتی فوج میں شامل ہونے کا جذبہ کھو رہے ہیں،اگنی ویر اسکیم سے بھارتی نوجوانوں کی فوج میں شمولیت کے جذبے کی سخت حوصلہ شکنی ہوئی ہے،سکھویندر سنگھ سکھو نے مودی سرکار کو اگنی ویز اسکیم پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اب نوجوانوں میں ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ معدوم ہوتا جا رہا ہے
اس سے قبل کانگرس کے رہنما راہول گاندھی نے بھی مودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کے لیے متعارف کرائی گئی اگنی ویر اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی کی جانب سے اگنی ویر اسکیم زبردستی مسلط کی گئی ہے،اگنی ویر اسکیم متعارف کروانے سے مودی سرکار کا بھیا!نک چہرہ کھل کر سامنے آ گیا،اس امر میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ مودی سرکار اپنے سیاسی مفادات کے لیے ملک کے جوانوں کا سودا کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتی.
فوج کے بعد اب پولیس میں اگنی ویر سکیم آ رہی،بہار کے سابق نائب وزیر اعلی کا دعویٰ
دوسری جانب بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے اگنی ویر اسکیم کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے مرکز کی بی جے پی حکومت محکمہ پولیس میں بھی فوج کی طرح اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے،بھارت کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ اگنی ویر اسکیم ہے، 2000 میں بی جے پی حکومت نے سب سے پہلے پنشن کو ختم کیا جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی غصہ ہے، اب نوجوانوں میں زبردست ناراضگی ہے، خاص کر ان نوجوانوں میں جنہیں چار سال میں ہی باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا،اگر ان جوانوں کی ڈیوٹی کے دوران جان جاتی ہے تو انہیں شہید کا درجہ بھی نہیں دیا جائے گا، ان نوجوانوں کو نہ پنشن کا فائدہ ملے گا اور نہ ہی کینٹین کی سہولت، ملک کے نوجوانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے
دوسری جانب مودی سرکار کی پالیسیوں سے نالاں بھارتی فوجی اپنی جانیں لینے لگے،بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والی مودی سرکار مکافات عمل کی زد میں آ گئی،مودی سرکار میں بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کے رحجان کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہو چکا ہے،18 مئی کو مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوج کے میجر مبارک سنگھ پڈا نے مبینہ طور پر خو دکشی کر لی،بھارتی میجر نے جموں کشمیر کے علاقے اکھنور میں اپنے کمرے میں خود کو گولی ما!ر کر خودکشی کر لی،مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجی کی خود کشی کا پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی 16 نومبر کو ضلع ادھم پور میں 38 سالہ نائیک ہریش سنگھ نے گولی ما!ر کر اپنی زندگی کا خا!تمہ کر لیا تھا،جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں تعینات خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 601 تک پہنچ چکی ہے،مودی سرکار کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن سنگین حد تک بڑھ چکا ہے جو بعد میں خود کشی کا سبب بننے لگا ہے،اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکا!ر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں،دوسرے ممالک کے خلاف پروپگینڈا کرنے اور طاقت کے نشے میں چور مودی سرکار اپنے سیکیورٹی اہلکا روں کی مشکلات سے بے پرواہ ہے
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے