کشمور پولیس کی کارروائی ،04 مغوی بازیاب

پولیس کے دعویٰ کے برعکس ذرائع کا کہنا ہے مغویوں کی بازیابی کیلئے ورثاء نے تاوان کی رقم ادا کی ہے

تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچٰ) کشمور پولیس کی کارروائی ،04 مغوی بازیاب کرالئے گئے،
پولیس کے دعویٰ کے برعکس ذرائع کا کہنا ہے مغویوں کی بازیابی کیلئے ورثاء نے تاوان کی رقم ادا کی ہے

پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی ہ کی سربراہی میں کشمور پولیس کا تھانہ تنگوانی، دیراسرکی، شبیر آباد ،جمال اور حاجی خان شر کی حدود کچے میں جاری آپریشن میں بڑی کامیابی مل گئی۔ چار مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

چوبیس گھنٹوں میں کشمور پولیس نے کامیاب انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن کے ذریعے چار مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ مغویوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
01- مختیار احمد پٹھان
پانچ ماہ قبل نوکری کے جھانسے کچے کے علاقے سے اغوا ہوا تھا اور حاجی خان شر تھانہ کی حدود سے بازیاب۔

02- فائق علی ملک
دسویں کلاس کا طالبعلم تھانہ تنگوانی کی حدود سے موؤرخہ 07/05/2024 کو اغوا ہوا تھا اور کشمور پولیس نے تھانہ تنگوانی دیراسر کی شبیر آباد جمال کی حدود میں جاری آپریشن میں بازیاب کرالیا۔

03- محمد عباس کھرل
04، راشد احمد راحمانی

یہ پٹرول پمپ کے ملازمین تھے جو کہ موؤرخہ 11/05/2024 کو تھانہ دیراسرکی کی حدود سے اغوا ہوئے تھے۔ کشمور پولیس نے تھانہ تنگوانی دیراسرکی شبیر آباد جمال کی حدود میں جاری آپریشن میں بازیاب کرالیا

خفیہ اطلاع پر کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی۔ کامیاب کارروائی کے دوران چار مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ کشمور پولیس کا علاقہ میں ناکہ بندی، سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری۔ مغویوں کو بحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء لے حوالے کردیا۔

یادرہے کہ مغویان کی ڈاکوؤں نے تشدد کی ویڈیو زبھی وائرل کر دی تھی ،

دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تاوان کی رقم ادا کرنے کےبعد ہوئی ہے ،جبکہ پولیس ان مغویوں کی بازیابی کے لیے انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن میں بازیاب کر انے کا دعوی کیا ہے

Leave a reply