اگر حکمراں طبقے کی عیاشیاں جاری رہیں تو عالمی برادری قرض دینا بند کردے گی۔ شبر زیدی

0
37

اگر حکمراں طبقے کی عیاشیاں جاری رہیں تو عالمی برادری قرض دینا بند کردے گی۔ شبر زیدی

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکمراں طبقے کی عیاشیاں جاری ہیں، اگر حالات اسی طرح رہے تو عالمی برادری ہمیں قرض دینا بند کردے گی۔ تفصیلات کے مطابق شبر زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشی اعتبار سے ڈیفالٹ یا دیوالیہ ہونا یہ ہے کہ کوئی ملک موجودہ آمدن کے اندر قرض اتارنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو۔

بیان میں سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان اپنی مقامی یاغیر ملکی کرنسی کے اعتبار سے آنے والی آمدن میں قرض اتارنے کے قابل نہیں ہے۔ اس لیے طویل عرصے سے ہم دیوالیہ ہیں۔ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ریاستی قرضے کا ڈیفالٹ اس وقت ہوتا ہے جب دیگر ممالک قرض دینا بند کردیں اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان ممالک کو یہ نظر آئے کہ رقم واپس نہیں ملے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت
بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر
اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے
شبر زیدی نے کہا کہ دیگر ممالک یہ دیکھنے کے باوجود قرض دیتے جارہے ہیں کہ پاکستان قرض ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور جس طرح حکمران طبقے کی عیاشیاں جاری ہیں، دیگر ممالک قرض دینا بند کردیں گے۔ خیال رہے کہ شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین مئی 2019 میں بنایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختلف شعبہ جات میں ٹیکس کلیکشن پر کام کیا۔ ۔

Leave a reply