پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔
باغی ٹی وی : مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ معروف اداکار و گلوکار آغاز علی کے بھائی ہیں جبکہ دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے، یہ فرق چہرے سے لے کر قد، کاٹھ اور جسامت میں بھی خوب واضح دیکھا جا سکتا ہے۔
آغا علی سلم اور اسمارٹ ہیں جبکہ احمد علی بٹ وزنی جسامت کے مالک ہیں۔حال ہی میں آغا علی خان کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے اچھا خاصا وزن کم کیا ہے۔
آغا علی کے بعد اب اُن کے بھائی احمد علی بٹ نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی دو نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں کافی اسمارٹ نظر آ رہے ہیں-
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے غیر معمولی وزن کم کر کے سب کو حیران ہونے پر مجبور کر دیا ہے ۔
احمد علی بٹ کی تصویروں کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور یہ تصاویر خوب وائرل بھی ہو رہی ہیں۔