رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہو گیا.احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی میں گھپلوں کی انکوائری بھی چل رہی ہے
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دےدیاگیا ہےاور اس سلسلے میں چیئرمین نیب نے احسن اقبال کے خلاف انکوائری کی منظوری دےدی،
آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام پر نئی انکوائری کھول دی گئی
واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.
نواز شریف نے مولانا کو خط میں کیا لکھا؟ احسن اقبال نے بتا دیا
آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار