وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات ہقئی ہے
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق خاندانوں کیلئے مالی معاونت کے احساس راشن پروگرام پر بریفنگ دی ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے پروگرام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مستحق افراد کی مدد کیلئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی خدمات کو سراہا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے مثالی کام کیا ہے۔ سیلاب متاثرین کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی ہے۔احساس پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد آئندہ بھی جاری رہنی چاہیے احساس پروگرام کی افادیت کے پیش نظر اسے کسی دور میں بند نہیں کیا گیا۔ امید ہے احساس پروگرام اور سیلاب متاثرین کی بحالی جاری رہے گی۔سیلاب متاثرین کی مدد ثواب کا کام ہے۔ فنڈز کی شفافیت سے استعمال کی ماضی میں کوئی مثال نہیں۔ پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز رکھے۔ مستند ڈیٹا ملنے پر ایک ارب روپے سندھ حکومت کو دیئے جائیں گے۔سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کا ڈیٹا نہیں دیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک ارب روپے کی فراہمی کے لئے خط کا جواب بھی سندھ نے نہیں دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے عمران خان کی ہدایت کے مطابق ایک ارب روپے دینا چاہتے ہیں۔ سیلاب متاثرین کی مددفلاحی کام ہے، سندھ کا عدم تعاون ناقابل فہم ہے۔ حکومت پنجاب اور متعلقہ ادارے ہر طرح سے سندھ حکومت سے رابطہ کر چکے ہیں۔ پنجاب سندھ کے متاثرہ بھائیوں کیلئے اپنی کمٹمنٹ پوری کرے گا۔ وفاقی حکومت نے پنجاب کو سیلاب متاثرین کے لئے کوئی پائی پیسہ نہیں دیا۔
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا
پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہی ہونے چاہئیں،
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے مجلس ترقی ادب کے ڈائریکٹر اصغر عبداللہ کی ملاقات ہوئی ہے، اصغر عبداللہ نے مجلس ترقی ادب کی کارکردگی اور دیگر امور سے آگاہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ادیب اور دانشور صحت مند معاشرے کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں مجلس ترقی ادب کو جدید طرز کا ادارہ بنانے کی بنیا د رکھ دی ہے۔ بہت جلد یہ ادارہ نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کے اپنا کردار بھر پور طور پر ادا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ مجلس ترقی ادب کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ بک ویئر ہاؤس اور بک ڈسپلے سنٹر تعمیر کیے جائیں گے۔جدید طرز کا لٹریری کیفے اور کانفرنس ہال بھی تعمیر ہوں گے طلبہ کیلئے لٹریری ور کشاپس اور انٹرن شپ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔