پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

0
54
punjab assambly

پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا
پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور حمزہ شہباز کے مابین ناموں پر اتفاق نہ ہو سکا، تحریک انصاف کے تین نام اور ن لیگ کے دو نام سامنے آئے تھے تا ہم ناموں پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز گورنر پنجاب نے سپیکرپنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا تھا جس میں آئین کے تحت نگران وزیراعلیٰ مقرر کرنے کا عمل مکمل کرنے کا کہا گیا تھا

باخبر ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے دیئے گئے دو ناموں میں سے ایک نام محسن نقوی کا نام نگران وزیراعلیٰ کے لئے تقریبا یقینی ہے، محسن نقوی کے لئے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے لابنگ کی ہے، قوی امکان کے کہ محسن نقوی کو ہی نگران وزیراعلیٰ بنایا جائے گا، اب فیصلہ سپیکر کے اختیار میں ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کے حکم کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا تقرر باہمی مشورے سے کریں گے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان آئین کے آرٹیکل 224A(2) کے تحت نگران وزیرِ اعلیٰ کے تقرر کے آئینی عمل کو آگے بڑھائیں گے

سابق وزیراعظم نواز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ نگران وزیراعلی کے نام پر مُحسن نقوی کے نام سے مطمئن ہیں،محسن نقوی سٹی 42 اور 24 چینل کے مالک ہیں محسن نقوی سیاسی اور صحافتی برادری میں جانی مانی شخصیت ہیں اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں محسن نقوی نے کریسنٹ سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی محسن نقوی لاہور کی معروف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے بھی تعلیم یافتہ ہیں ،محسن نقوی نے امریکہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی او ر معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے صحافت کا آغاز کیا 2009 میں محسن نقوی نے پاکستان میں ضلعی سطح کا چینل( سٹی 42 ) شروع کیا محسن نقوی نے سٹی نیوز پیپر شروع کیا سٹی 41، یو کے 44، روہی ٹی وی شروع کیا محسن نقوی نے قومی ٹی وی چینل ، چینل 24 لانچ کیا محسن نقوی اس وقت ایک میڈیا گروپ کے مالک ہیں

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Leave a reply