ایک بندہ لاک ڈاؤن میں بھوک سے نہیں مرا،خدارا نرمی نہ کی جائے، ڈاکٹرز کی اپیل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرپی ایم اے سینٹرل ڈاکٹراکرام تونیو نے کہا ہے کہ کوئی ایک بندہ لاک ڈاؤن میں بھوک کی وجہ سے نہیں مرا، لاک ڈاؤن میں نرمی نہ کی جائے.

ڈاکٹر اکرام نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن میں نرمی سے بیماری مزید پھیلے گی،ہماری نظر میں کوئی ایک بندہ بھوک کی وجہ سے نہیں مرا،لاک ڈاوَن نرم کرنے کا مطلب دروازے کھولنا ہے،

ڈاکٹر اکرام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کہتے ہیں سائنس کی دنیا کو سمجھنے کی ضرورت ہے،موجودہ لاک ڈاوَن سے مطمئن نہیں،نرمی ہو گی تو نجانے کیا ہوگا حکومت سےمطالبہ ہے ڈبلیوایچ او کے پروٹوکول پرعمل کیا جائے، کراچی میں کورونا کیسز بڑھے تودوسرے شہربھی متاثر ہونگے

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

کرونا کے طبی عملے پر وار جاری، مزید 10 افراد بنے کرونا کا نشانہ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کرونا لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا تھا. وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت نے چھوٹی مارکیٹیں، دکانیں اور ہارڈ ویئر اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ خوراک اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں ہفتے میں دو روز بند رہیں گی۔ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے

لاک ڈاؤن میں نرمی، وزیراعظم فیصلے پر کریں نظر ثانی،بڑا مطالبہ آ گیا

Shares: