موتیے کا آپریشن، ایک دو نہیں چھ مریضوں کی بینائی ہی چلی گئی
موتیے کا آپریشن، ایک دو نہیں چھ مریضوں کی بینائی ہی چلی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آنکھوں کا آپریشن غلط ہونے سے چھ بزرگ شہریوں کی بینائی چلی گئی جس کے بعد شہریوں نے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
واقعہ بھارت میں پیش آیا،بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں ایک ہسپتال میں چھ بزرگ مریضوں کا موتیا کا آپریشن کیا گیا ، آپریشن کے بعد مریضوں کی آنکھوں اور سرمیں درد رہنے لگا، حالت خراب ہوئی تو انکو دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے دوبارہ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ چھ کے چھ بزرگ مریض جن کی آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا ان سب کی بینائی چلی گئی ہے، واقعہ کے بعد شہریوں نے ڈاکٹر کے خلاف درخواست دی جس پر چیف میڈیکل آفیسر نے انکوائری شروع کر دی ہے،
چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق تمام بزرگ مریضوں کا آپریشن آرادھیا نرسنگ ہوم میں منعقدہ آئی چیک اپ کیمپ میں کیا گیا تھا واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی،جو بھی ذمہ دار ہو گا اسکے خلاف ایکشن ہو گیا، چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ موتیے کے آپریشن مفت کئے گئے تھے ، جس کی بھی اس سارے واقعہ میں غلطی ہو گی وہ کاروائی سے نہیں بچ سکے گا
مریضوں کے لواحقین نے جس ہسپتال میں آپریشن ہوا تھا اسکےباہر احتجاج کیا ہے ، شرکاء نے ڈاکٹر کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ درج تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر موقع سے فرار ہو گیا ہے اور انکوائری کمیٹی میں پیش نہیں ہوا، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو نوٹس جاری کیا ہے اگر پیش نہ ہوا تو پولیس کے ذریعے ڈاکٹر کو گرفتار کریں گے،
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”