ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد ایک ماہ کیلئے نظر بند

0
32
protst khi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو 3 ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے

سندھ حکومت نے یہ قدم اٹھایا ، ہنگامہ آرائی میں گرفتار افراد کو ایک ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا ہے ، دیگر ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ماہ کی نظر بندی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق شہر قائد کراچی میں جلاؤ گھیراؤکے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو لاڑکانہ، سکھر اور جیکب آباد سمیت دیگر جیلوں میں رکھا جائے گا ،

شہر قائد کراچی میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ہے ، محکمہ داخلہ کی طرف سے 263 سے زائد گرفتار افراد کو ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

دوسری جانب شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رات گئے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ہوٹل، گھروں ، عمارتوں کو چیک کیا گیا ، پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کےد وران متعدد افراد کے کوائف چیک کئے گئے ،کئی مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جنہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے،

Leave a reply