برطانوی وزیراعظم کے بعد ایک اور ملک کا وزیراعظم کرونا کا شکار

0
36

برطانوی وزیراعظم کے بعد ایک اور ملک کا وزیراعظم کرونا کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیراعظم کاکوروناٹیسٹ مثبت آگیا

روسی وزیراعظم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ،غیر ملکی خبر رساں ادارے ’بلومبرگ‘ کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آںے کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیراعظم میخائل میشوتن نے ویڈیو کانفرنس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کا درخواست قبول کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اینڈریو بیلوسوف کو نئی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، وہ اب صحتیاب ہو چکے ہیں ،کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی بریفنگ کے موقع پر وزیر اعظم بورس جانس کا کہنا ہے کہ میں کافی دنوں تک یہاں شامل نہ ہونے پر معذرت خواہ ہوں۔میری غیر موجودگی میں لوگوں نے بہت اچھا کام کیا۔ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 26711 ہو گئی ہے۔

Leave a reply