ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

باغی ٹی وی :پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان میں اب تک پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ ٹاپ پر تھیں اور انسٹاگرام کوئین کہلاتی تھیں تاہم اب اداکارہ و ماڈل ایمن خان نے ماہرہ خان سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے انسٹاگرام کوئین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے

ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے جس کے بعد ایمن خان پاکستان کی سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئی ہیں انہوں نے ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جو اب تک 50 لاکھ 80 ہزار فالوورز کے ساتھ ٹاپ پر تھیں تاہم اب وہ دوسرے نمبر پر آگئی ہیں

ایمن خان نے انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز ہونے پر اپنی بیٹی امل خان کے ساتھ تصویر شیئرکی اور اپنے انسٹا گرام کے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا
https://www.instagram.com/p/B_ayW6mleUH/?igshid=67j1ekshv1gq

معروف اداکار فیصل قریشی کے یوٹیوب سبکرائیبر کی تعداد کتنی ہو گئی؟

Comments are closed.