معروف اداکار فیصل قریشی کے یوٹیوب سبکرائیبر کی تعداد کتنی ہو گئی؟

0
32

معروف اداکار فیصل قریشی کے یوٹیوب سبکرائیبر کی تعداد کتنی ہو گئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی کے یو ٹیوب چینل کے سبکرائیبر کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

فیصل قریشی ٹی وی کے میزبان کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں ،وہ ادار کاری کر رہے ہوں یا ٹی وی پر پروگرام ، ہمیشہ حاضرین کا دل جیت لیتے ہیں ، فیصل قریشی کے یوٹیوب چینل کے سبکرائبر کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے. یہ ڈیجیٹل دنیا میں فیصل قریشی کے روشن مستقبل کی شروعات ہے.

فیصل قریشی کا ٹی وی سکرینوں پر اس وقت ڈرامہ چل رہا ہے لیکن اس کے چاہنے والے یو ٹیوب پر بھی اسے فالو کر رہے ہیں،

https://www.youtube.com/channel/UCFnXbRJLb78VaeFnFEv5-9w

فیصل قریشی نے کرونا وائرس کے حوالہ سے بھی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں کرونا سے بچاؤ کے لئے اہم باتیں کی گئی ہیں،

فیصل قریشی کے چاہنے والوں کو امید ہے کہ یوٹیوب پر ایک لاکھ فالورز ہونے کے بعف وہ مزید معلوماتی، تفریحی ویڈیو ز شیئر کریں گے

قبل ازیں فیصل قریشی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ مدد کرتے وقت تصویریں اور ویڈیوز نہ بنائیں، امداد وصول کرنے والوں کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔ موجودہ صورتحال میں کہ جب ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جو یومیہ اجرت پر زندگی بسر کرنے والوں کے لیے ایک مشکل کی گھڑی ہے، حکومت سمیت مخیر حضرات کی بڑی تعداد ایسے لوگوں کی مدد کررہی ہے لیکن ان میں سے بعض تشہیر کی غرض سے تصویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کررہے ہیں۔

ایسے تمام لوگوں سے فیصل قریشی نے درخواست کی ہے کہ کسی کی مجبوری کا فائدہ نہ اٹھائیں، کیونکہ امداد وصول کرنے والےمجبوری میں یہ کررہے ہیں

Leave a reply