اسلام آباد: نجی ایئر لائن ” ایئر بلیو“ کی فلائٹ کے دوران نوجوان جوڑے نے سرعام بوس و کنار شروع کر دیا جسے جہازکا عملہ روکنے میں ناکام رہا ۔

باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی جانب سے بوس و کنار کا واقعہ کراچی سے اسلا م آباد آنے والی فلائٹ ” پی اے 200“ میں 20 مئی کو پیش آیا جس کی تفصیلات اب سامنے آ گئی ہیں ۔

جہاز میں موجود مسافروں کے مطابق یہ جوڑا چوتھی لائن میں پہلے نمبر پر بیٹھا ہوا تھا جس نے دوران سفر بوس و کنار شروع کر دیا ، ساتھی مسافروں نے اس کی عملے سے شکایت کی جس پر ایئر ہوسٹس نے دونوں کو اس کام سے باز رہنے کی درخواست کی لیکن جوڑے نے ایئر ہوسٹس کی درخواست پر عمل نہیں کیا-

عینی شاہدین کے بیان کے مطابق ایئر ہوسٹس کو جب کچھ سمجھ نہ آیا کہ وہ انہیں کس طرح روکے تو اس نے جوڑے کو کمبل لا کر دے دیئے تاکہ وہ اپنے اس عمل کو سر عام کرنے کی بجائے کمبل کے اندر رہتے ہوئے کرتے رہیں ۔

مسافروں کا کہناتھا کہ جب جوڑے کو شرمناک حرکات بند کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ” آپ ہمیں کچھ بھی بتانے والے کون ہوتے ہیں ۔“

ایڈووکیٹ بلال فاروق علوی بھی اسی جہاز میں سفر کر رہے تھے اور انہوں نے سول ایوی ایشن کو اپنی شکایت درج کروا ئی جس میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایئر لائن کے عملے کی جانب سے جوڑے کو روکنے کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں –

پی آئی اے کو لگا ایک اور بڑا دھچکا

Shares: