پی آئی اے کو لگا ایک اور بڑا دھچکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے

پشاور کینٹ میں پی آئی اے کا دفتر ٹیکس نادہندہ ہونے پرسیل کر دیا گیا ہے کینٹ انتظامیہ کے مطابق پی آئی اے دفتر کینٹ کا ٹیکس ادا نہیں کیا گیا،پی آئی اے کے ذمہ ایک کروڑ 18 لاکھ روپے سے زیادہ واجبات ہیں،بار بار نوٹس دینے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے پی آئی اے کا دفتر سیل کیا گیا ہے

کینٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے ادائیگی کے بعد دفتر کی سیل ختم کر دی جائے گا تا ہم جب تک ادائیگی نہیں ہوتی دفتر سیل ہی رہے گا، نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے ترجمان نے اس حوالہ سے بات نہیں کی

واضح رہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ تو کئی بار بدل چکی لیکن پی آئی اے نہ بدل سکی .پی آئی اے مسلسل خسارے میں جا رہی ہے اور وفاقی وزیر ہوا بازی کے جعلی پائلٹ والے بیان نے قومی ایئر لائن کو مزید دھچکا دیا جو آج تک بھگتا جا رہا ہے

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے ژوب کے لئے پروازوں کا آغاز

Shares: