وفاقی کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت پوری ہونے کے بعد ان کی خدمات جاری رکھنے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعظم نے بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں اس فیصلے پر اعتماد میں لیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء اور غازیوں کو ان کی قربانیوں اور بہادری کے اعتراف میں اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں سویلین شخصیات کو بھی ان کی خدمات کے صلے میں اعلیٰ اعزازات دیے جائیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ردِعمل
دوسری جانب فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے اس اعزاز کے ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم، مسلح افواج، شہداء اور غازیوں کی مشترکہ قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق
وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق